ٹیسٹ سیریز: قومی ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گئی

473

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیسٹ کرکٹ کا اسکواڈ ترنگا سے کرائسٹ چرچ پہنچ گیا.

قومی ٹیسٹ کرکٹ کا اسکواڈ ترنگا سے بذریعہ پرواز کرائسٹ چرچ پہنچ گیا جہاں وہ کل سے اپنی ڑیننگ کا آغاز کرے گا.

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ہیگلے اوول میں کھیلا جائے گا.

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ وقار یونس قومی اسکواڈ کے ساتھ دوسرے میچ کے لیے کرائسٹ چرچ نہیں جائیں گے وہ آج جمعرات کو وطن واپس روانہ ہوجائیں گے،وقار یونس نے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد وطن واپسی کی درخواست کی تھی،ٹیم منیجمنٹ نے وقار یونس کی درخواست کو منظور کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کو 101 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز پر 1-0 کی برتری حاصل ہے.