مشرقی وسطیٰ کے ٹیکنالوجی مقابلے میں پاکستانیوں نے میدان مارلیا

361

پاکستانی طلباء نے ہواوے آئی سی ٹی مقابلہ مڈل ایسٹ 2020 کے چیمپئن بن گئے۔

مشرق وسطی میں ہونے والے مقابلے میں تین پاکستانی طلباء کلیم اللہ (MS IT SEECS-NUST) ، ماریا آفتاب (MS IT ، SEECS-NUST) اور اسداللہ (مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، جامشورو) کی ٹیم نے ہواوے آئی سی ٹی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ٹیک مقابلہ کے زمرے اور حتمی عالمی مقابلے کے لئے اس سال پوری دنیا کے 15،000 سے زیادہ طلباء اور 440 یونیورسٹیوں نے حصہ لیا تھا۔

حتمی مرحلے میں 27 جامعات کی 13 ٹیمیں شامل تھیں جن میں پاکستان کی ٹیم فاتح بن کر سامنے آئی جس نے $20،000 کی انعامی رقم ، ہواوے میٹ بُک لیپ ٹاپ ، اسمارٹ فونز اور ہواوے پاکستان میں شمولیت کا موقع بھی اپنے نام کروایا۔

جیتنے والے طلباء نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹکنالوجی (NUST) اور مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی جامشورو سے ہیں۔ اس فتح نے ٹیم کو عالمی فائنل مقابلے کیلئے کوالیفائڈ کردیا ہے۔