کراچی: آج کاروباری مراکز رات 8 اور ریسٹورنٹس شام 5بجے بند کرنے کاحکم

327

کراچی میں آج سال 2020 کے آخری دن اسٹنٹ کمشنر کے حکم پر تمام کاروباری مراکز رات 8 بجےبند کردیے جائیں جبکہ کراچی پولیس نے رہائشیوں کے لیے نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی اطلاع دینے کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کراچی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ آج کاروباری مراکز رات 8 بجےبند کردیے جائیں جبکہ  اعلامیے کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرجنرل نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ احکامات جاری کیے ہیں اور یہ فیصلہ نئے سال کی تقریبات کےحوالے سے اجلاس میں کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنرجنرل کے مطابق کمشنر کراچی نے بھی سال نو پر ہوائی فائرنگ پرپابندی عائد کی ہے  اور خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنرز کو مقدمات درج کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے نئے سال کے موقع پر قانون کیخلاف ورزی کرنے والوں کی ویڈیوز اور کال کرکے پولیس کو آگاہ کرسکتے ہیں جس کے لیے سندھ پولیس نے ایک خصوصی نمبر واٹس ایپ نمبر جاری کیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے ہیلپ لائن کی نگرانی کے لیے ٹیم تشکیل دے دی  ہے جبکہ جاری پولیس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ نئے سال کے موقع پر ٹریفک جام کو محدود کرنے کے لیے کراچی میں ریستورانٹس 31دسمبر کی شام 5بجے بند کردیے جائیں گے۔

خیال رہےسیکیورٹی کو عوامی مقامات، تفریحی مقامات، اہم شاہراہوں اور سی ویو پر تعینات کیا جائے گا اور ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش اور ون ویلنگ پر پابندی ہوگی جبکہ پولیس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ ہوائی فائرنگ روکنے کے لیے شہر میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔

  :قانون کیخلاف ورزی کی ویڈیوز اس نمبر پر بھیج سکتے ہیں

  03452770514 ترجمان سندھ پولیس ۔