مولانا عبدالخبیر کا فواد چوہدری اور مولانا پوپلزئی کے لیے پیغام

945

اسلام آباد: رویت ہلال کمیٹی کےنو منتخب چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ چاند دیکھنے کے لیے سائنس اور تحقیق کی مدد لی جائے گی،وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی سے کوئی تصادم نہیں ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمولانا عبدالخبیرنے کہا کہ شہادتیں جمع کرنے کے لیے شرعی اصولوں اور اسلامی تعلیمات کو سامنے رکھوں گا،پوری کوشش ہو گی کہ عیدیں اور رمضان کے چاند پر قومی اتفاق رائے ہو۔

 چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ مستند شہادتیں اکٹھی کرنے اور دیر سے ملنے سے چاند کے اعلان میں تاخیر ہوتی ہے، ہم پشاور کے مولانا پوپلزئی کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  مفتی منیب الرحمن کے ساتھ 15 سال تک کام کیا، ان سے بہت کچھ سیکھا،وہ عظیم عالم دین ہیں۔آئندہ بھی ان سے رہنمائی حاصل کرتا رہوں گا۔