خواجہ آصف کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

283
پاکستان اور مصر کے درمیان خوشگوار تاریخی اور روایتی تعلقات ہیں،  خواجہ محمد آصف

لاہور: احتساب عدالت نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کے لیے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو نیب کے حوالے کردیا.

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاچہ جات کیس میں لاہور کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی جس میں خواجہ آصف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا اور 14 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا.

یاد رہے کہ دو روز قبل نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا.

دوسری جانب خواجہ آصف کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ (ن) پنجاب نے آج (جمعرات) کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس ساڑھے11 بجے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا جس میں خواجہ آصف کی گرفتاری کے بعد نیب کی مزید کارروائیوں سے متعلق بات ہوگی‘ پنجاب میں احتجاجی ریلیوں کے حوالے سے رہنماؤں کو ذمے داریاں سونپی جائیں گی اور استعفوں کے حوالے سے ڈیڈ لائن پر بھی ارکان سے مشاورت کی جائے گی۔

خواجہ آصف کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا:مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کا خواجہ آصف کی گرفتاری کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں،خواجہ آصف کو گرفتار نہیں اغواکیا گیا، انہیں چھوڑنا پڑے گا، انہیں نواز شریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے،خواجہ آصف کو نواز شریف کو چھوڑنے کے لیے کہا گیا انکار کرنے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا، شکست سے خوفزدہ ہوکر ایسے فیصلے کیے جارہے ہیں۔ حکومت استعفوں سے خوفزدہ ہے اور عوام کی نظریں عدلیہ کی جانب ہیں۔