شام: داعش کا فوجی بس پر حملہ، 28 افراد جاں بحق

989

شام میں دہشتگرد تنظیم داعش نے فوجی بس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے صنعاء کی رپورٹ کے مطابق شام میں داعش کے کارکنان نے فوجی بس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک سینیر فوجی افسر نے کہا کہ حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں چھٹیاں گزار کر واپس آنے والے فوجی اور حکومت نواز ملیشیا کے اہلکار سوار تھے۔

اگرچہ شام میں دہشت گردوں کا اب کسی بھی علاقے پر قبضہ نہیں ہے لیکن اس کے  باوجود اس گروہ کے بعض عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور موقع ملنے پر وہ دہشت گردانہ حملہ کر تے ہیں تاہم شامی فوج اپنے ملک کے مختلف علاقوں سے ان باقی ماندہ دہشت گردوں کا بھی صفایا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ دیرالزور کے مکینوں اور انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں شامی فوج پر داعش کے روپوش جنگجوؤں کے حملے میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ داعش کے کارکنان صحرائی علاقوں کے غاروں میں روپوش ہیں۔