بھارت: سرکاری مدارس کو اسکولوں میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی

716

نئی دہلی: آسام اسمبلی نے ریاست کے تمام سرکاری مدارس کو اسکولوں میں تبدیل کرنے کا بِل پاس کردیا ہے۔

آسام کے وزیر تعلیم ہمنتا بسوا شرما نے کانگریس اور اے آئی یو ڈی ایف ممبروں کے ‘آسام منسوخی بِل 2020’ کو ایوان میں مخالفین کی جانب سے شوروغل کے بعد صوتی ووٹوں سے پاس کردیا ہے۔

بل میں 2 موجودہ قوانین آسام مدرسہ ایجوکیشن (صوبائی) ایکٹ 1995 اور آسام مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ 2018 کو در کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیر تعلیم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ووٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم کمیونٹی کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔ جب ڈاکٹر اور انجینئر ان اسکولوں سے باہر آئیں گے تو یہ آپ کیلئے باعثِ فخر ہوگا۔

بِل کے مطابق سرکاری مدارس کو پرائمری اور ہایئر سیکنڈری اسکولوں میں تبدیل کیا جائے گا تاہم اُن میں کام کررہے اساتذہ، تنخواہوں اور ملازمت سے جُڑی شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔