جسم میں پانی کی کمی، مسئلہ سنگین بھی ہوسکتا ہے؟

645

جب موسم گرم ہو اور آپ کو پسینہ آ رہا ہو تو آپ کو پیاس لگ جاتی ہے۔ پیاس پانی کی کمی کی علامت ہوتی ہے۔ پانی کی کمی کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے جسم میں اتنا پانی نہیں ہے کہ وہ جسم صحیح طریقے سے کام کر سکے۔

ایک شخص پینے اور کھانے سے پانی حاصل کرتا ہے۔ جب کو پسینہ یا پیشاب آتا ہے یا اسہال ہوتا ہے تو اس کے ذریعے آپ کے جسم سے پانی کافی مقدار میں خارج ہوتا ہے یہاں تک کہ سانس لینے پر بھی آپ تھوڑا سا پانی خارج کردیتے ہیں۔

اگر آپ جسم سے نکلے پانی کو پورا نہیں کرتے تو آپ بیمار پڑجاتے ہیں اور کئی جسمانی پیچیدگیاں رونما ہوسکتی ہیں اور اگر اس کمی کو پورا کرنے کا دورانیہ طویل ہوگیا تو آپ کو ہسپتال جانے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

پانی کی کمی کے کچھ مسائل گھریلو احتیاطوں کے ذریعے ہی سلجھائے جاسکتے ہیں لیکن بعض اوقات یہ کافی نہیں ہوتا ہے۔ کسی شخص کو ڈاکٹر کے پاس یا ایمرجنسی میں جانے کی ضرورت پڑسکتی ہے اگر اسے گرمی سے متعلق بیماری ہو، قے یا اسہال والا وائرس ہو۔

ہسپتال میں متاثرہ شخص کو کہ ایک مخصوص نس میں آئی وی لگائی جاتی ہے جو آپ کے جسم میں تیزی سے پانی کی کمی کو پورا کرتی ہے۔

IV لائن ایک خاص ٹیوب ہوتی ہے جو خون میں سیال چھوڑتی ہے جس کے نتیجے میں سیال کی ترسیل براہِ راست وہیں ہوتی ہے جہاں آپ کے جسم کو اس کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔