آئی سی سی اور کیوی بورڈ بھی فواد عالم کی تعریف کرنے پر مجبور

464

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فواد عالم نے مانٹ مانگا نوئی ٹیسٹ میں جس انداز میں بیٹنگ کی، اس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔دوسری اننگز میں فواد عالم نے 269گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور وہ 396 منٹس پر وکٹ پر موجود رہے۔قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز کی پرفارمنس کو جہاں پاکستان میں سراہا جا رہا ہے تو وہیں آئی سی سی اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی ان کی بیٹنگ کی تعریف کی جا رہی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے فواد عالم کی دو تصاویر شیئر کی گئیں اور 2009 کی جب فواد عالم نے اپنے ڈیبیو پر سنچری اسکور کی تھی اور دوسری نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کی جس میں انہوں نے 11 برس بعد سنچری بنائی ہے۔