فہیم اشرف کو نشانہ بنانا نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر کو مہنگا پڑگیا

640

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمسن کو میچ میں پاکستانی ٹیم کے بلے باز فہیم اشرف کی طرف گیند خطرناک طریقے سے پھینکنے میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 25 سالہ جیمسن نے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن اپنے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کی تھی۔ جیمسن نے اس جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔

آئی سی سی نے نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا جب جیمیسن نے گیند کو تیز رفتار سے فہیم اشرف کی سمت پھینکا جب فہیم اشرف کریز کے اندر تھے اور رَن بھی نہیں لے رہے تھے۔

آئی سی سی کے مطابق جیمسن کے معیاری ریکارڈ میں نظم و ضبط کی خلافورزی کرنے پر منفی پوائنٹ شامل کرلیا گیا ہے۔ اپنے کیریئر کے چوبیس ماہ کی مدت میں جیمسن کا یہ پہلا جرم ہے۔