پی پی پی اور ایم کیو ایم کے درمیان بہادر آباد مرکز میں ملاقات

562

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان برف پگلھلنے لگی، پیپلزپارٹی کا وفد ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد ملاقات کے لئے پہنچ گئے ہیں جبکہ ایم کیوایم کےفیصل سبزواری اورخواجہ اظہار بہادر آباد مرکز پر موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومتی جماعت پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں سے رابطےمیں تیزی کردی ہے اور پی پی پی کا وفد آج ایم کیو ایم کی قیادت سے بہادرآباد مرکز میں ملاقات کررہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں صوبائی وزیر سعید غنی، تاج حیدر اور  وقارمہدی شامل ہیں جبکہ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنما سینیٹ الیکشن اورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے اور مردم شماری نتائج پر بھی مشترکہ حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے یہ ملاقات آج دن 3بجے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد میں شروع ہورہی ہے۔