جے ایف 17 تھنڈر کی تکمیل کا باضابطہ آغاز

624

اسلام آباد: پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں ڈویل سیٹ جے ایف 17 تھنڈر کی تکمیل اور بلاکIII کی پیداوار کا باضابطہ آغاز کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابقسربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے،  جنہوں نے جے ایف17 تھنڈر کی اوورہالنگ کے لئے خصوصی طور پر تعمیر کردہ ہینگر کا بھی افتتاح کیا، اس موقع پرچین کے سفیر نونگ رونگ اور نائیجرین حکام بھی موجود تھی۔

ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ ڈویل سیٹ جے ایف17 تھنڈر طیارہ ہر طرح کے عسکری آپریشنز میں جنگی کاروائیاں کرنے کی مکمل صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ کی تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جے ایف17 تھنڈر بلاک3  ائیرو اسپیس ٹیکنالوجی کا عظیم شاہکار ہے جو موجودہ بدلتے جیو پولیٹیکل حالات میں پاک فضائیہ کو کریڈیبل ڈیٹیرنس برقرار رکھنے کی صلاحیت مہیا کرے گا۔