جب تک زندہ ہوں کشمیر کیلیے آواز بلند کرتا رہوں گا، شاہد آفریدی

434

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفريدی کا کہنا ہےکہ جب تک زندہ ہوں کشمير کا سفيرہوں، کشميريوں کيلئے آواز اٹھاتا رہوں گا۔

شاہد آفریدی نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہورہا ہے،جب تک زندہ ہوں کشمیر کا سفیر رہوں گا، مجھے یہ فکر نہیں کہ پڑوسی ملک میں کام نہیں ملے گا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ محمد عامر کے معاملے پر پاکستان کرکت بورڈ(پی سی بی) کو گروم ہونے کی ضرورت ہے، بورڈ کھلاڑيوں کيساتھ بہت ناانصافی کرتا ہے۔ کرکٹ بورڈ کو اپنے رویے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

شاہد آفریدی سے صحافی نے سوال کیا کہ، کیا آپ وزیر اعظم بننے کے خواہشمند ہیں؟ جس پر آفریدی نے جواب دیا کہ میں وزیراعظم 4 پانچ سال کيلئےآتے ہیں مجھ سے تاحیات انسانیت کا کام لیا جارہا ہے، میں ہمیشہ کے لیے وزیراعظم ہوں۔