یمن: ائیرپورٹ پر دھماکا، 10افراد جاں بحق متعدد زخمی

386

صنعاء: یمن کے شہر عدن کے ائیرپورٹ پر دھماکے کے نتیجے میں 16افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کے ائیرپورٹ پر دھماکا نئی مخلوط حکومتی کابینہ کے ارکان کو لے جانے والے طیارے کی لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ہوا، دھماکے میں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

یمنی وزیر برائے مواصلات کا کہنا ہے کہ  دھماکے کی نوعیت فوری طور پر تو معلوم نہیں ہوسکی ہے اورنہ کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے،  لیکن امکان ہے کہ  یہ دھماکا حوثی باغیوں کی بزدلانہ کارروائی ہو۔