12 بہن بھائیوں نے محض اپنی عمروں سے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

594

ڈی کروز خاندان کے 12 بہن بھائیوں نے صرف اپنی عمروں سے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔ سارے بہن بھائیوں کی عمروں کو جب جمع کیا گیا تو 1024 سال بنتے تھے یعنی 10 صدیوں سے بھی زیادہ۔

گینز ادارے نے کہا کہ ڈی کروز خاندان کے بہن بھائیوں کی عمریں 75 سے 97 سال کے درمیان ہیں اور انہیں بہن بھائیوں کی سب سے زیادہ مشترکہ عمروں کے عالمی ریکارڈ سے نوازا گیا۔

بہن بھائیوں میں سے 75 سالہ بہن جینیا کارٹر اپنے بہن بھائیوں میں سب سے کم عمر ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان کے سارے بڑے بہن بھائی ابھی بھی ٹھیک ہیں۔

کارٹر نے دی لندن فری پریس کو بتایا کہ میں ہمیشہ گنیز ریکارڈ کے بارے میں سوچتی تھی کہ یہ بس سب سے لمبے یا پست قد شخص کے بارے میں ہوتا ہے تاہم یہ حیرت کی بات ہے کہ انھوں نے ہم بہن بھائیوں کو بھی دیکھا۔

کارٹر اور اُن کے بہن بھائیوں نے پاکستان میں پرورش پائی اور ان کا سب سے بڑا بھائی سب سے پہلے کینیڈا منتقل ہوا جہاں اس نے باقی بہن بھائیوں کو ملک لانے کے لئے رقم اکٹھا کرنے کا کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب ایک بہن بھائی کیلیفورنیا میں رہتی ہیں اور دوسری سوئیزرلینڈ میں رہتی ہے لیکن باقی ابھی بھی کینیڈا میں ہیں۔