ووٹ کوعزت نہ دینا پاکستان کی شہ رگ پر حملہ ہے،مریم نواز

318

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت نہ دینا پاکستان کی شہ رگ پر حملے کی مانند  ہے۔حکومت نواز شریف کی وطن واپسی کا مطالبہ کر رہی ہے.اگر نواز شریف وطن واپس آگئے تو لگ پتا چل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ آزاد کشمیر کے یومِ تاسیس کے موقع پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے  مریم نواز کا کہنا تھا کہ  آزاد کشمیر کے لوگوں نے ہمیشہ مسلم لیگ کا ساتھ دیا ہے،کشمیریوں سے میرا خون کا رشتہ ہے،مجھے فخر ہے کہ میں ایک دلیر انسان کی بیٹی ہوں جس نے ہمیشہ ملک کی خدمت کی ہے،حکومت نے نواز شریف کی آواز  کو دبایا مگر اب مخالفین بھی اسی بیانیے کہ ساتھ جڑ چکے ہیں۔نیب عدالت کا  جج  گھر آکرنواز شریف سے  معافی مانگتا ہے۔

حکومت کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے ان کا  کہنا تھا کہ عمران خان ڈمی وزیر اعظم ہیں ۔جو ملکی معملات سے بے خبر رہنے کا اعتراف کرچکے ہیں۔جو الزامات یہ ہم پر لگاتے تھے آج   ان کو بھی انہیں  الزامات کا  سامنا  کرنا پڑ رہا ہے۔ نااہل حکومت کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ہےانہوں نے کہا کہ عمران خان  پہلے سلیکٹڈ تھے اب ریجکٹڈ ہوجائیں گے۔ .