17 سال پہلے چوری ہوئی گاڑی واپس مِل گئی

389

امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے ٹومی کوک کی 1969 موڈل کی کیمارو گاڑی 17 سال قبل چوری ہوئی تھی۔

ٹومی کوک کو یہ گاڑی ایک گیراج میں اُس وقت کھڑی ہوئی دِکھی جب وہ اپنے ایک دوست کو گاڑی خریدنے میں مدد کررہا تھا۔

ٹومی کوک نے بتایا کہ یہ گاڑی 2003 میں اُن کی گاڑیوں کی مرمت کرنے والی دکان سے چوری ہوئی تھی اور چوری کی اطلاع دینے کے بعد وہ اب تک ڈاک کے ذریعے پرنس ولیم کاؤنٹی پولیس اسٹیشن میں گاڑی کی گمشدگی کی تجدید کرتے رہے تھے۔

کوک نے مزید کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ ایک دن اور ایک وقت آئے گا جب میں اس کار کو واپس پالوں گا لیکن میں نہیں جانتا تھا کہ کب۔ کک نے بتایا کہ کار کی موجودہ حالت اپ گریڈ ہے جبکہ 2003 میں چوری ہونے کے بعد سے کار اب تک 4 لوگوں کی ملکیت میں رہ چکی ہے۔