امریکی ڈالر کے مقابلے ترک لیرا کی قیمت میں 15فیصد اضافہ

877

ترک لیرانے ابھرتی ہوئی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑدیا، امریکی ڈالر کے مقابلے میں 15فیصد کا اضافہ ہوگیا۔

ترکش لیرا روں سال نومبر کے مہینے میں ایک امریکی ڈالر کے مقابلے 8.5 فیصد نیچےآیا تھا تاہم گزشتہ روزترک لیرا کی قیمت میں 2فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے ترک کرنسی 7.4 پر گردش کرتی نظرآئی جو ستمبر کے بعد اعلیٰ سطح تھی۔

مزید پڑھئیے: کرنسی کی تنزلی: مرکزی بینک کے گورنر عہدے سے فارغ

تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ برطنیہ کے ساتھ نئے تجارتی معاہدوں کی باز گشت پر ترک لیرا کی قیمت بڑھی ہے جبکہ نئی معاشی ٹیم کے ذریعے افراط زر اور مالی استحکام بھی دیکھا جارہا ہے۔

ترک خبر رساں ا یجنسی کے ماہر معاشیات اور مالیاتی تجزیہ کار ، کیونٹ پاکسائی نے کہا کہ بینکاری ریگولیشن اینڈ سپرویژن ایجنسی (بی ڈی ڈی کے) کے ذریعہ ترکی کے مرکزی بینک کی جانب سے سختی اور آسانیاں اقدامات کے ساتھ ساتھ بینکنگ ریگولیشن کو مزید تیز رفتار بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھئیے:ترک سینٹرل بینک نے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا

ترکی کے مرکزی بینک کے گورنر کے طور پر نسی ایگل کی تقرری کے ساتھ ہی 7نومبر کو ترک لیرا کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ترک صدر طیب اردوان نے  وزارت خزانہ کا نیا گورنر تبدیل کردیا تھا ۔