موزے پہن کر سونا صحتمندانہ طرزعمل نہیں، طبی ماہرین

396

سرد موسم کے دوران ٹھنڈ سے بچنے کے لیے موزے پہن کر سونا عام بات ہے یہ انسان کو پرسکون نیند لینے میں مددگار ثابت ہوتے ہی مگر اس عمل سے صحت پر خطرناک منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق موزے پہن کر سونا صحت مندانہ طرز عمل نہیں ہے، موزے پہن کے سونے سے نیند کے دوران، مجموعی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں نیند میں خلل پڑنا، بلڈ پریشر کا بڑھ جانا اور تنگ موزے پہننے کے باعث جلد پر انفیکشن کا ہو جانا شامل ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق موزے پہن کر سونے کے نتیجے میں صحت سے متعلق مندرجہ ذیل 4 شکایات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے:۔

ہائی بلڈ پریشر : موزے پہن کر سونے سے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے جس کا براہ راست اثر دل پر پڑتا ہے، نیند کے دوران بلڈ پریشر کا بڑھنا صحت کے لیے منفی ثابت ہوتا ہے، ماہرین کے مطابق اگر سونے سے قبل موزے کافی وقت پہلے سے پہنے ہوئے ہیں تو پھر انہیں اتارے بغیر سویا جا سکتا ہے ۔

پاؤں کی صحت خراب ہو سکتی ہے : پاؤں بھی انسانی جسم کا اہم حصہ ہوتے جنہیں سب سے زیادہ نظر انداز کیا جاتا ہے اور  پاؤں کی صحت اور ان کی صفائی پر توجہ نہیں دی جاتی۔

پاؤں کی جلد پر موجود مساموں کو بھی تازہ ہوا کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ موزے پہن کر سونے کے دوران مسام بند ہو سکتے ہیں جس کے نتیجے میں پاؤں کی صفائی اور صحت سے متعلق شکایات جنم لیتی ہیں۔

پاؤں کی جلد پر انفیکشن ہو سکتا ہے : سونے سے قبل موزے پہننے کی عادت جِلد کے لیے اچھی ثابت نہیں ہوتی، اکثر خواتین و مرد ایڑیوں کو پھٹن سے بچانے کے لیے رات سونے سے قبل پیٹرولیم جیل لگا گر پھر موزے پہن کر سوتے ہیں، ایسے میں روزانہ کی بنیاد پر ایک ہی موزوں کی جوڑی کا استعمال جِلد پر باآسانی انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے جبکہ رات سونے سے قبل پیٹرولیم جیل (کریم) لگا سکتے ہیں مگر اُن پر گندے موزے پہننا سنیگن جلد کا انفیکشن کر سکتا ہے۔

جسم کا درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے : موسم سرما میں ٹھنڈ سے بچنے کے لیے لحاف اور ہیٹر کا استعمال کرنا مناسب ہے مگر رات کے دورانیے میں موزے پہن کے سونے سے جسم کا درجہ حرارت ضرورت سے زیادہ بڑھ سکتا ہے جس کے نتیجے میں نیند میں خلل اور دن میں بے چینی جیسی شکایت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خیال رہے ٹھنڈے پاوؤں کو نارمل درجہ حرارت پر رکھنے کے لیے،  سونے سے قبل اپنے پاوؤں کو گرم تیل سے مساج کر لیں،  پاوؤں کو گرم پانی سے دھوئیں اور لحاف میں لپیٹ لیں یا پھر  ٹھنڈے پاوؤں پر گرم پانی کی بوتل سے ٹکور کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے رات سونے سے ایک گھنٹہ قبل اپنے پاوؤں پر گرم موزے پہن لیں جب پاوؤں کا درجہ حرارت نارمل ہو جائے تو موزے اتار کر پاوؤں لحاف میں لپیٹ کر سو جائیں۔