جاپان میں تبدیل شدہ وائرس کا انکشاف، غیرملکیوں کےداخلے پرپابندی

790

جاپان میں تبدیل شدہ کرونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کے بعد ٹوکیو حکومت نے ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

جاپان میں نئی پابندی کے نتیجے میں آئندہ برس جنوری کے اختتام تک تمام غیر ملکی شہریوں کا جاپان میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

جاپانی حکام کے مطابق کم از کم 8مریضوں میں کرونا وائرس کی اس نئی قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان مریضوں میں سے 4 کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر 4 افراد کو قرنطینہ میں رکھا جارہا ہے۔

برطانیہ میں حال ہی میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ کرونا وائرس ہوا تھا۔ برطانیہ کے بعد اب تک اس تبدیل شدہ وائرس کی جاپان، فرانس، جرمنی، پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور سنگاپور میں تشخیص ہوچکی ہے۔