سعودی عرب میں میوزک کالجوں کے قیام کیلئے لائنسس کا اجرا

376

جدہ: سعودی حکومت نے پہلی بار موسیقی کے کالج قائم کرنے کے لیے لائسنس جاری کردیے جبکہ پروگروام کے تحت سعودی اور بین الاقوامی فن کاروں، نقاد، محققین اور مصنفین کو سعودی مدعو کیا جائے گا ۔

بین الاقوامی میڈیا کےمطابق سعودی عرب کے وزیر برائے ثقافت بدربن عبداللہ السعود نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دو میوزک کالجوں کے قیام کے لیے لائنسس کے اجرا کا اعلان کیا ہے  جبکہ اس کے علاوہ وزیر برائے ثقافت نے نجی اور غیر منافع بخش تنظیموں کو ثقافتی شعبے میں مزید ادارے قائم کرنے کی دعوت دی ہے۔

دوسری جانب سعودی وزارت ثقافت آرٹ ریزیڈنسی البلاد کے دوسرے ایڈیشن برائے 2022-2021 کے لیے بھی تیاریاں کررہی ہے اور اس پروگروام کے تحت سعودی اور بین الاقوامی فن کاروں، نقاد، محققین اور مصنفین کو سعودی مدعو کیا جائے گا۔

وزارت ثقافت کے مطابق سعودی عرب میں ثقافتی مکالمے، تجزیاتی انداز فکر اور مختلف عہد سے تعلق رکھنے والوں کے مابین علمی تجربات کے تبادلے کے لیے ‘البلاد’ کا پروگرام تشکیل دیا گیا ہے اور یہ پروگرام سعودیہ کے وژن 2030 میں بھی شامل کیا جائے گا۔