کینو، موسمِ سرما کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے والا پھل

509

ماہرین کا کہنا ہے رواں سال شدید موسمِ سرما  اور اس کا دورانیہ لمبا ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ اپنے مدافعتی نظام میں بہتری لانے کے لئے باضابطہ کوشش کرنا ضروری ہے۔

مدافعتی نظام انسان کے جسم میں اینٹی باڈیز اور خون کے سفید خلیے (WBC) تشکیل دے کر انفیکشن کی مختلف اقسام کے خلاف مزاحمت کرنے میں 24 گھنٹے سرگرم رہتا ہے ، جسم کے لئے اہم خلیوں کو دو بار تقسیم کرتا ہے اور پرانے، بے کار خلیوں کو تحلیل کر دیتا ہے۔

یہ نہ صرف انفیکشن کو دور رکھتا ہے بلکہ بیماریوں سے بچنے کے لئے اندرونی طاقت بھی فراہم کرتا ہے۔ وٹامن سی جسم کی قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور جسم کی شفا بخش صلاحیتوں کو بھی بہتر بناتا ہے اور اس سے موثر طریقے سے انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔

یہ وٹامن کنو، سنترے ، انگور اور لیموں جیسے پھل میں بہت زیادہ پایا جاتے ہیں۔ کنو نہ صرف انسانی جسم کو عام وائرل انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ یہ دل اور مجموعی صحت کے لئے بھی اچھا ہے۔ اس کا جوس بجا طور پر بہت سارے لوگوں کے ناشتے کا مشترکہ حصہ ہے۔