آلودگی میں کمی لانے کیلئے سائنسدانوں کی اہم پیشرفت

416

سائنسدانوں نے فضائی سفر سے ماحول پر مرتب ہونے والے اثرات میں کمی لانے کا ایک نیا ذریعہ دریافت کرلیا ہے۔

برطانیوی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو طیاروں کے ایندھن میں بدلنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس کامیابی سے روایتی ایندھن پر اڑنے والے طیاروں سے زہریلی گیسوں کے اخراج کو صفر تک لانے میں مدد مل سکے گی۔

سائنسدانوں نے سٹرک ایسڈ، ہائیڈروجن اور آئرن ، مینگنیز ، پوٹاشیم کیٹالیسٹ کے امتزاج کو گرم کرکے کاربن ڈائی آکسائیڈ میں تبدیل کیا ہے۔ یہ تیکنیک موثر طریقے سے ایندھن جلنے کے عمل کو ریورس کرسکے گی۔

ماہرین کے مطابق یہ سستا اور سادہ طریقہ کار عام دستیاب میٹریلز سے ممکن ہے۔ یہ اس طریقہ کار سے کافی سستا ہے جو ہائیڈروجن اور پانی کو ایندھن میں بدلنے میں مدد دیتا ہے تاہم ابھی اس ایندھن کو طیاروں میں مستعمل بنانے میں کافی چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ لیبارٹری میں چند گرام ایندھن ہی تیار ہوسکا ہے۔ محققین کی جانب سے صنعتی شراکت داروں سے بات چیت کی جارہی ہے۔