ڈگری، چور مسجد سے بیٹری، اسپیکر، چندے کی  پیٹی اور درگاہ سے چندے کی پیٹی لے اڑے

148

ڈگری (نمائندہ جسارت) چور مسجد سے بیٹری، اسپیکر، چندے کی پیٹی اور درگاہ سے چندے کی پیٹی لے اڑے۔ ڈگری تھانے کی حدود میں میرواہ گورچانی کے گوٹھ حسین بخش رستمانی میں مسجد علی المرتضی سے نامعلوم چور بیڑی، اسپیکر اور چندے کی پیٹی لے اڑے۔ دوسری جانب گوٹھ حسین بخش رستمانی کے قریب ہی واقع درگاہ سید ملوک شاہ سے بھی نا معلوم چور چندے کی پیٹی اور دیگر سامان لے اڑے۔ چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔