پاک قطر جنرل تکافل کا البرکہ بینک کے ساتھ معاہدہ

465

کراچی(اسٹاف رپورٹر) البرکہ بینک پاکستان نے پاک قطر جنرل تکافل کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت البرکہ بینک اپنے “البرکہ بزنس پلس”اکائونٹ ہولڈرز کو تکافل کوریج کی سہولت فراہم کرے گا۔ معاہدے پرپاک قطرجنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سیّداور البرکہ بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد شجاع قدوائی نے دستخط کیے۔البرکہ بزنس پلس اکائونٹ آسان اور جدید سہولیات سے لیس وسیع اور منفردخدمات مفت فراہم کرتاہے۔