افریقی ملک کیمرون میں بس کو حادثہ‘ 37 افراد ہلاک

187
کیمرون: حادثے کا شکار ہونے والی بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے‘ بچ جانے والے مسافر اور شہری جمع ہیں

یاونڈے (انٹرنیشنل ڈیسک) وسط افریقی ملک کیمرون میں بس اور ٹرک کے درمیان خوف ناک تصادم میں 37 مسافر ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ کیمرون کے مغربی گاؤں نیمال میں پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس فومبان کے مغربی قصبے سے یاونڈے جارہی تھی۔ واقعے کے فوراً بعد گاؤں کے رہایشی مدد کے لیے پہنچ گئے اور زخمیوں کو امداد فراہم کی۔ ادھر حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاہے۔ واضح رہے کہ 2017 ء میں جنوبی افریقا میں اسکول بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت اسکول کے 20 بچے ہلاک ہوگئے تھے۔