اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیوروکریٹ ڈاکٹر عطا محمد کا ریٹائرمنٹ کیس نمٹا دیا

60

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے بیوروکریٹ ڈاکٹر عطا محمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد سروس پروموشن کی درخواست سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھجواتے ہوئے نمٹا دی۔دوران سماعت درخواست گزار وکیل نے کہاکہ 26
اگست کی پروموشن بورڈ کی لسٹ میں نام تھا لیکن میٹنگ نہیں ہو سکی تھی،30 اگست کو میں ریٹائر ہو گیا اب جنوری کی بورڈ میٹنگ میں میرا نام بھی شامل کیا جائے۔چیف جسٹس نے کہاکہ جب آپ ریٹائرمنٹ ہو گئے تو اب تو پروموشن بنتی ہی نہیں،البتہ ریٹائرمنٹ کے بعد پروفارما پروموشن کے لیے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔