مرحوم شاعر کی دستاویزات سے 120 سال پرانی چاکلیٹس دریافت

525

آسٹریلیا کی نیشنل لائبریری کے عملے کے ارکان نے بتایا کہ وہ مرحوم شاعر اور صحافی بینجو پیٹرسن کے کاغذات میں چھپے ہوئے چاکلیٹ کا ڈبہ دیکھ کر دنگ رہ گیا جو 120 سالہ پرانا تھا۔

عملہ پیٹرسن کے کاغذات کے مندرجات کا جائزہ لے رہا رہا تھا تاکہ انہیں ڈیجیٹائز کیا جاسکے۔ ان چاکلیٹ کے ڈبوں کو برطانیہ کی ملکہ وکٹوریہ نے بنوایا تھا اور بوئیر جنگ کے دوران سن 1900 کے قریب جنوبی افریقہ میں تعینات اپنے فوجیوں کو تحفہ کے طور پر بھیجا تھا۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ پیٹرسن نے سڈنی مارننگ ہیرالڈ اور دی ایج نیوز کے جنگی نمائندے کے حیثیت سے وہاں کام کرتے ہوئے ممکنہ طور پر ایک فوجی سے چاکلیٹ کا یہ ڈبہ خریدا ہوگا۔

آسٹریلیائی کنزرویٹر جینیفر ٹوڈ کی نیشنل لائبریری کے مطابق جب انہوں نے کاغذات کو کھولا تو اس میں ایک دلچسپ بو تھی۔ یہ چاکلیٹ کا ایک پرانا ڈبہ تھا جس میں چاکلیٹ اب بھی باکس میں لپٹی ہوئی تھی۔