مولانا شیرانی نے جے یو آئی کا نیا دھڑا بنانے کا اعلان کردیا

280

جمیت علمائےاسلام (ف) کے سابق رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی فضل الرحمن کے گروپ کا حصہ نہیں رہے،وہ جمعیت علمائے اسلام کے بنیادی رکن ہیں اور ہمیشہ رہیں گے.

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی بھی رکن قرآن و سنت کے خلاف کوئی کام نہیں کرے گا،اللہ نے جھوٹوں اور خائن  پر لعنت بھیجی ہے،اس کا حکم ہے کہ جھوٹوں کی پیروی نہ کروہم ہمیشہ جمعیت علمائے پاکستان کے دستوری رکن رہیں گے.

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مولانا شیرانی نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر فضل الرحمن کے خلاف بیان دیا تھا جس کے بعد پارٹی نے ان کی  کے  خلاف تنظیمی کاروائی کرتے ہوئے ان کی رکنیت ختم کردی تھی.