امریکی صدر نے کورونا بل پر دستخط کردیے

898

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2.3 کھرب ڈالر کے کورونا ریلیف پیکچ پر دستخط کردیے.

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2.3 کھرب ڈالر کے کورونا ریلیف اور حکومتی امداد کے بل پر دستخط کردیے.

یاد رہے کہ گزشتہ روز نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن نے صدرڈونلڈٹرمپ سے کورونا ریلیف بل پردستخط کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا ریلیف بل میں تاخیرسے تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، بل پر دستخط نہ ہونے سے بے روزگاروں کی مالی معاونت متاثر ہوسکتی ہے.

امریکی صدر کی جانب سے مسترد کیے گئے بل کے لیے اسپیکر نینسی پلوسی نے ری پبلکن سے ترمیم کی حمایت کا مطالبہ کیا لیکن ری پبلکن نے کورونا ریلیف پیکیج کو 3 گنا بڑھانے سے انکار کردیا جس پراسپیکر نینسی پلوسی نے ری پبلکن پرتنقید کرتے ہوئے اجلاس پیر تک ملتوی کردیا تھا.

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ریلیف پیکیج کو 3 گنا بڑھانے کے لیے کانگریس سے بل میں ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ دنوں 900 ارب ڈالر کا کورونا ریلیف پیکیج مسترد کردیا تھا.