مائونٹ منگوئی ٹیسٹ: قومی ٹیم فالوآن سے بچ گیا، پہلی اننگز میں 239 رنز پر آوٹ

475

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کیویز کے خلاف 239 رنز پرآؤٹ ہوگئی.

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا ہے جس میں قومی ٹیم کیویز کی جانب سے بنائے گئے 431 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 239 رنز بنا کر آوٹ اور میزبان ٹیم کو 192 رنزکی برتری حاصل ہوگئی ہے.

قومی ٹیم کے فہیم اشرف 91 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، کپتان محمد رضوان نے 71 رنز بنائے، محمدعباس اور اظہرعلی 5،5 رنزبناسکے، فوادعالم 9 اورحارث سہیل نے 3، عابدعلی 25 رنز اور یاسرشاہ 7 گیندوں پر 4 رنزبناسکے.

نیوزی لینڈ کے جیمیسن نے 3، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولڈ اور نیل واگنر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں.