اسلام آباد میئر الیکشن : مسلم لیگ ن کا امیدوار کامیاب

608

اسلام آباد: میئر کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوارنے تحریک انصاف کے نمائندے کو شکست دے کر نشست جیت لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے میئر الیکشن میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج میں  ن لیگ کے عادل شاہ منتخب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے ملک ساجد کو شکست ہوئی۔

مسلم لیگ ن کا امیدوار پیر عادل شاہ گیلانی 43ووٹ لے کر کامیاب  ہوگئے اور تحریک انصاف کے امیدوار ملک ساجد محمود نے صرف 26ووٹ  حاصل کیے، میئر کے ضمنی الیکشن میں کل 73ووٹ تھے،جن میں سے 69ووٹ کاسٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میئر کی نشست شیخ انصر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، جہاں آج ضمنی الیکشن کے بعد مسلم لیگ ن کا امیدوار کامیاب ہوگیا۔