بھارت: مسلم پولیس اہلکار نے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کردی

561

آندھرا پردیش: انسانی اخوت کے مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مسلمان کانسٹیبل نے مندر جاتی ہوئی ضعیف ہندو خاتون جو راستے میں بیماری ہوگئی تھیں، کو اپنی پیٹھ پر بٹھا کر تقریبا 6 کلو میٹر تک پیدل چل کر چتور ضلع میں واقع ایک اسپتال میں داخل کروایا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 58 سالہ شردھا لوناگیشور انا مایا مارگم میں موجود ایک مشہور مندر کی سمت پیدل جارہی تھیں تاہم راستہ میں ہی وہ بلڈ پریشر کی پریشانی کی وجہ بے ہوش ہوکر گر گئیں جس پر اسپیشل پولیس کانسٹیبل شیخ ارشد نے انہیں اپنی پیٹھ پربٹھا لیا اور 6 کیلومیٹر تک پیدل چلتے ہوئے ان کو راجم پیٹ کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایا۔