ہوائی جہازوں کی دُم سے 39 ائیر لائنز کی شاخت کا انوکھا ریکارڈ

364

متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک 12 سالہ لڑکے نے منٹ میں ہوائی جہازوں کی دم پر بنے ڈیزائن کی مدد سے 39 ائیرلائنز کی شناخت کرکے گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔

12 سالہ سدھانت گمبر جو ہریانہ، انڈیا سے تعلق رکھتا ہے اور ابوظہبی میں رہتا ہے، نے ایک منٹ میں طیاروں کی دم پر بنی تصاویر کے ذریعہ 39 ہوئی کمپنیوں کی شناخت کی جس پر اسے گینز ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے۔

بچے کا کہنا تھا کہ اس کی والدہ نے ہوائی جہازوں کی دم پر بنی تصاویر کی پاورپوائنٹ سلائڈز تیار کرکے اس کی مدد کی تھی۔ اُس کا مزید کہنا تھا کہ اسے مختلف سرگرمیوں میں دلچسپی ہے اور وہ دیگر چیزوں کے بارے میں بھی جاننا پسند کرتا ہے۔

لڑکے کی والدہ منیشا گمبر نے گلف نیوز کو بتایا کہ اگرچہ بیٹے کو ملکی جھنڈوں میں دلچسپی ہے تاہم ہم نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لئے ہوائی جہازوں کی دم پر بنے ڈیزائن کو چُنا۔