ایپل نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس گاڑی بنانے کی تیاری شروع کردی

699

ایپل کمپنی کی آتومیٹک گاڑی کی تیاری کے منصوبے سے متعلق پہلے بھی کئی رپورٹس سامنے آچکی ہیں تاہم اس بار رپورٹس میں مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسمارٹ فون، کمپیوٹر، اور ٹیکنالوجیکل آلات بنانے والی معروف کمپنی ایپل آتومیٹک گاڑی کی تیاری میں کوشاں ہے جس کی رونمائی 2024 میں متوقع ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آٹومیٹک ڈرائیونگ کی صلاحیت سے لیس اس کار میں طاقتور بیٹری استعمال ہوگی جس کا ڈیزائن بالکل انوکھا ہوگا۔ اس بیٹری کی بدولت کمپنی کو ایکٹیومیٹریل بڑھانے کا موقع ملے گا جو ایک چارج پر زیادہ فاصلے کی سہولت فراہم کرسکتا ہے۔

ایپل کی جانب سے لیتھیم آئرن فاسفیٹ (ایل ایف پی) بیٹری پر بھی کام کیا جارہا ہے۔ رائٹرز کو ذرائع نے ایپل کی بیٹری ٹیکنالوجی کے حوالے سے بتایا کہ اس کی بیٹری بالکل نئی ہوگی جیسے لوگوں نے پہلی بار آئی فون میں دیکھی تھی جبکہ اس گاڑی میں ریڈار سنسرز بھی موجود ہوسکتے ہیں جو اردگرد کے ماحول کو سمجھ سکیں۔