نیشنل پارٹی حقیقی معنوں میں بلوچ  عوام کی ترجمان ہے،خان چٹھہ

146

لسبیلہ (نمائندہ جسارت)نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالغنی رند سے چٹھہ برداری کی معزز شخصیت خان چٹھہ نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مختلف سیاسی و سماجی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ خان چٹھہ نے نیشنل پارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی حقیقی معنوں میں بلوچ عوام کی ترجمان ہے۔عوامی مسائل کے لیے مسلسل جدوجہد اور کوشاں رہنا صرف نیشنل پارٹی کا ہی شیوا رہا ہے حب مسائل کی آماجگاہ ہے جس کے لیے ہمیشہ نیشنل پارٹی عبدالغنی رند کی قیادت میں ہمہ وقت آواز بلند کرتے رہے ہیں حب کے عوام کی امید نیشنل پارٹی ہے اور ہم اس بہترین قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔