بچوں کی بہترین نشوونما کے لیے غذا پر توجہ د ینا ہوگی‘ ادعیہ وہاج

162

بچے قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور کسی بھی ملک کے روشن مستقبل کے لیے بچوں کی تعلیم اور صحت کو ترجیح دینا نہایت اہم ہے۔ اس سلسلے میں سعودی عرب میں معروف ماہر غذا ادعیہ وہاج نے جسارت کے بیورو چیف سید مسرت خلیل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما کے لیے صحت بخش غذا کی فراہمی اور نقصان دہ اشیا کی روک تھام کی ذمے داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔ بچے پھولوں کے مانند ہوتے ہیں اور ان کی آبیاری ہی چمن کی خوبصورتی کی ضامن ہے۔ کسی بھی ملک وقوم کا مستقبل انہی معماروں پر منحصر ہے اور ان کی صحت اور غذائی ضروریات کی ذمے داری خواہ وہ والدین ہوں، اساتذہ یا معاشرے کا کوئی بھی فرد ہم سب پر عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا بچوں کی صحت و نشونما کے لیے اقدام خوش آئند ہے اور وزیر اعظم عمران خان بچوں کی غذائی ضروریات کی کمی اور علاج معالجے کی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے نوٹس اور منصوبہ بندی کے لیے جن اقدامات پر عمل پیرا ہیں وہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے میں اپنے ارد گرد غذائیت کے اعتبار سے مکمل اور اطمینان بخش خوراک کے حوالے سے آگاہی مہم چلانی چاہیے۔ والدین کی حیثیت سے گھروں میں صحت بخش غذا کی فراہمی کے علاوہ سودا سلف خریدتے وقت بچوں کو اپنے ہمراہ رکھنا، پھلوں اور سبزیوں کی خریداری کے وقت ان کی افادیت سے متعلق ہلکے پھلکے انداز میں آگاہ کرنا بھی بہت سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔( باقی آیندہ)