سفیر پاکستان راجا علی اعجازکی ڈپٹی گورنر حائل سے ملاقات

137

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجا علی اعجاز نے حائل صوبے کے ڈپٹی گورنر شہزادہ فیصل بن فہد بن مکرن سے ملاقات کی ہے، جس میں پاک سعودی تعلقات کے علاوہ مملکت میں پاکستانیوں کے کردار کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔سعودی عرب کے صوبہ حائل کے ڈپٹی گورنر شہزادہ فیصل بن فہد بن مکرن کی دعوت پر پاکستانی سفیر حائل پہنچے تو ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی گورنر شہزادہ فیصل بن فہد نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے ہمیشہ برادرانہ تعلقات رہے ہیں جو وقت کے ساتھ مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔ مملکت کی تعمیر و ترقی میں پاکستانیوںکا مثالی کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وژن 2030ء میں بھی پاکستانی بھرپور فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ اس موقعہ پاکستانی سفیر راجا علی اعجاز نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ جذباتی وابستگی رکھتا ہے اور ہر شعبے میں تعاون کو بڑھانے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔