ریاض میں قائد اعظم کا یوم ولادت قومی جذبے سے منایا گیا

146

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 145 واں یوم ولادت قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں معروف سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی ارشد تبسم نے پاکستانی قوم کو قائداعظم کے یوم ولادت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم پاکستان کو ایک مثالی اسلامی اور فلاحی ریاست بنا کر دنیا کو اسلامی نظام زندگی سے روشناس کروانا چاہتے تھے۔ ہم سب پر یہ قرض اور فرض ہے کہ قائداعظم کے اس خواب کو پورا کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک انصر نے کہا کہ ہم سب کو قائداعظم کے انقلابی افکار پر سنجیدگی سے عمل کرتے ہوئے پاکستانوں کو ایک ناقابل تسخیر اور عظیم قوم بنانے کے لیے انتھک محنت کرنا ہوگی۔ تقریب میں موجود دیگر مقررین میں ملک انصر حمید، شمس الرحمن، سفارتخانہ پاکستان کے افسر محمد خلیل، عدنان ساہی، انجینئر قاسم، مبشر انوار اور امتیاز احمد نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں قائداعظم کی 144 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔