بنگلادیش میں ترکی کے نئے سفارت خانے کا افتتاح

290

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرکی نے بنگلادیش میں سفارت خانے کی نئی عمارت کی افتتاح کردیا، جس میں وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں اولو نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عمارت کی تعمیر میں ترک روایات کی عکاسی کی گئی ہے۔ سفارت خانہ صرف ترکوں کے ہی نہیں، بلکہ بنگلادیش کے تمام شہریوں کے گھر کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ترکی کے نئے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی تعمیر ہماری بڑی کامیابی ہے۔ اولو نے ترکی اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مزید اقدامات کا عندیہ دیا۔