آئی ٹی آئی کارگو ٹرین میں آذر بائیجان بھی شراکت کے لیے تیار

697

اسلام آباد تہران استنبول (آئی ٹی آئی) کارگو ٹرین میں آذربائیجان بھی شامل ہونے کو تیار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں آذربائیجان کے سفیرعلی علی زادہ نے پاکستان، ایران اورترکی میں آئندہ برس سے ریل بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی آئی کارگو ٹرین سروس خوش ائند ہے۔

آذربائیجان کے سفیر کا کہنا تھا کہ آئی ٹی آئی کارگو ٹرین میں شامل ہونے کے لیے آذربائیجان کے متعلقہ حکام اس پر غور وخوض کررہے ہیں کہ کیسے مستقبل میں پاکستان ، ایران اور ترکی کے درمیان اس کارگو ٹرین پر آذربائیجان کا پرچم بھی شامل کیا جائے ۔

علی علی زادہ نے آئی ٹی آئی کارگو ٹرین کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ  کے ذریعے ٹرین  روٹ بھی شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ اکستان ریلویز نے ایکسپورٹ کارگو ٹرین کی فزیبلٹی تیار کر لی ہے، یہ ٹرین سروس آئندہ سال کے ابتدائی دنوں میں ہی شروع کر دی جائے گی۔