کھپرو کے گائوں عالم واٹر مورھڑی میں مارٹر  گولا پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق، تین زخمی

173

کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو کے گائوں عالم واٹر مورھڑی میں مارٹر گولا پھٹنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، تین افراد زخمی۔ پاک فوج کے دستے نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورا جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کا جائزہ لیا اور متاثرہ افراد میں راشن اور مالی امداد بھی دی گئی۔