پاکستانیوں کی اکثریت آن لائن کے بارے میں مثبت رجحان رکھتی ہے،عالمی سروے

362

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کووِڈ19-کے دوران دنیا بھر کے صارفین نے نقدرقم اور ذاتی طور پر خریداری ترک کرکے آن لائن خریداری کی جانب رْخ کیا۔یہ بات اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی جانب سے حال ہی میں کیے گئے ایک عالمی سروے میں بتائی گئی ہے۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے، سروے کے تقریباً تین چوتھائی شرکاء( 75 فیصد)نے اس بات سے اتفاق کیا کہ کووِڈ19-نے اْن کے رْجحان کو آن لائن شاپنگ کی جانب مزید مثبت بنا دیا ہے لیکن اْنہوں نے اپنے اخراجات میں نہایت احتیاط سے کام لیا اور وہ ڈیجیٹل طریقے پر اپنے رقم کی ٹریکنگ کے لیے نئے طریقے تلاش کر رہے تھے۔اِس مطالعے میں ، ہانگ کانگ، بھارت، انڈونیشیا، کینیا، اصل چین(Mainland China)، ملائیشیا، پاکستان، سنگاپور، تائیوان، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا سمیت 12 مارکیٹوں کے تعلق رکھنے والے 12,000بالغ افراد نے شرکت کی۔ یہ سروے تین حصوں میں کیا گیا جس کے دوسرے حصے کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ کووِڈ19- کس طرح صارفین کے طرز زندگی میں تبدیلی کا باعث بناہے اور اْن میں سے کون سی تبدیلیاں برقرار رہیں گی۔سروے کے پہلے حصے میں لوگوں کی آمدنی پر وبا کے اثرات کا جائزہ لیا گیا جبکہ دوسرے حصے نے صحت کا عالمی بحران کس طرح صارفین کے خرچ کرنے کی عادتوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔