خنزیری اجزاء کی حامل کورونا ویکسین استعمال کرسکتے ہیں، اماراتی فتویٰ کونسل

821

متحدہ عرب امارات کی اعلی ترین اسلامی اتھارٹی ، متحدہ عرب امارات فتویٰ کونسل نے فتویٰ دیا ہے کہ کوروناوائرس ویکسین جس میں خنزیر کے گوشت سے حاصل شدہ کیمیکل ‘Porcine Gelatin’ شامل ہے، مسلمان استعمال کرسکتے ہیں۔

پورسین جیلاٹین ایک کیمیکل ہے جو خنزیر کے گوشت سے حاصل کیا جاتا ہے۔ جیلاٹین ویکسین یا دوائیوں کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کا کام کرتا ہے۔ جن جانوروں سے جیلاٹین حاصل کیا جاتا ہے اُن میں مرغی، مویشی، مچھلیاں اور خنزیر شامل ہیں تاہم پورسین نامی جیلاٹین بالخصوص خنزیر سے حاصل شدہ ہوتا ہے۔

کونسل کے چیئرمین شیخ عبد اللہ بن بیہہ نے کہا ہے کہ اگر ماہرین کے پاس پورسین جیلاٹن کا کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے تو انسانی جان کو بچانے کیلئے ویکسین اسلامی شریعت کی پابند نہیں ہوگی۔

کونسل نے مزید کہا کہ اس معاملے میں خنزیر سے حاصل شدہ جیلاٹین کو خوراک نہیں بلکہ دوا کے طور پر دیکھا جائے جو کہ متعدد کوروناوائرس کیسز کیخلاف کارآمد ثابت ہوچکی ہے۔