اس بار بچے بغیر امتحان پروموٹ نہیں ہونگے ، وزیر تعلیم سندھ

371

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اسکول کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے کہ جنوری میں اسکول کھلنے کے امکانات کم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم  سعید غنی کاکہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا صورتحال کودیکھ کرانہیں نہیں لگتا ہےکہ اگلے ماہ جنوری میں اسکول کھلیں گے جبکہ یہ بھی واضح کیا کہ اس بار بچے بغیر امتحان پروموٹ نہیں ہونگے۔

واضح رہے موجودہ سال مارچ سے ستمبر تک تعلیمی ادارے بند تھے جبکہ ستمبر سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولےگئے تاہم ملک میں کرونا کی دوسری لہر کے ساتھ ہی این سی او سی کے فیصلے پر نومبر کے آخری ہفتے سےتعلیمی ادارے جنوری 2021 تک بند کرنےکافیصلہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب این سی او سی جنوری کی پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق جائزہ لے گی۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 84 افراد کرونا وائرس سےجاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار142 افراد کرونا وائرس کا شکارہوئے اور 24 گھنٹوں میں 35 ہزار621 کرونا ٹیسٹ کیےگئے۔