جانوروں کے آنسوؤں میں کچھ کیڑوں کیلئے کھانے کا انتظام

626

سائنس دانوں نے کیڑوں، خاص طور پر تتلیوں ، مکھیوں کو متعدد جانوروں کی آنکھوں سے نکلے ہوئے پانی کو پیتے ہوئے دیکھنے کا مشاہدہ کیا ہے اور پتہ لگایا کہ ان جانوروں کے آنسوؤں میں ایسی خوراک ہوتی ہیں جنہیں کیڑے کھاتے ہیں۔

جانوروں کے آنسوؤں میں پانی اور پروٹین کی مقدار وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ نمک اور چربی بھی ہوتی ہے۔ آنکھیں پر بیٹھنے والے ان کیڑوں کو جانور کے رونے کا انتظار نہیں کرنا پڑتا کیونکہ جانور روتے نہیں ہیں تاہم بہت سے جانور آنسو بناتے ہیں جو کہ دراصل پانی ، نمک ، پروٹین اور چربی کا مرکب ہوتا ہے۔

جانوروں کی آنکھوں کے قریب غدود (glands) موجود ہوتے ہیں جنہیں lacrimal glands کہا جاتا ہے۔ جانوروں کی آنکھ سے جو آنسو نکلتا ہے، وہ آنکھوں کو نم رکھنے ، دھول اور آنکھ پر آئی کسی بھی خطرناک چیز کو صاف کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔