شہزاد اکبر پارلیمنٹ کے کام میں مداخلت نہ کریں،سلیم مانڈوی والا

435

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر پارلیمنٹ کے کام میں مداخلت نہ کریں،مسئلہ سیاسی حکومت کا نہیں اداروں کے کام کرنے کا ہے، نیب بدعنوانی روکنے کے لیے بنا ، نجی کاروبار میں مداخلت کے لیے نہیں۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کوئی دن ایسا نہیں جب نیب کے حوالے سے کوئی کال موصول نہیں ہوئی ہو، نیب پلاٹوں کی خریدوفرخت چیک کرنے کے لیے نہیں بنایا گیا تھا،نیب کرپشن چیک کرنے کے لیے بنائی گئی ہے، نیب کواب بندکرناپڑےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی سفیرنےکہا کہ نیب کاکردارختم ہونےتک وہ کوئی معاہدہ نہیں کرینگے،انسانی حقوق کےاداروں سے نیب پر بات کی تو کہتےہیں پاکستان  بدنام ہوگا، نیب انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہاہے۔

سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری کے مسائل ہم کمیٹی کے ذریعے حل کریں گے، بزنس کمیونٹی کے مسائل حکومت حل نہیں کر رہی۔