ویکسی نیشن کیلئے ہندوستان کا نمبر کب آئے گا؟ راہول گاندھی مودی پر برس پڑے

614

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک میں کورونا وبا کو روکنے کے لئے ویکسی نیشن مہم شروع ہوچکی ہے اور اب تک لاکھوں افراد کو یہ ویکسین مل چکی ہے لیکن ہمارے یہاں اس بارے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

مسٹر گاندھی نے اپنے ٹوئیٹ پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ اب تک دنیا میں 23 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین کے ٹیکے لگائے چکے ہیں۔ مسٹر مودی بتائیں کہ ہندوستان کا نمبر کب آئے گا؟

ٹوئیٹ پر انہوں نے ایک گراف بھی پوسٹ کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ چین میں اکثریت عوام کی کورونا ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔ اس کے بعد امریکہ اور برطانیہ ہے اور چوتھے نمبر پر روس ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں اب تک 188,285 افراد کورونا کا شکار ہوکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ کیسز کی کُل تعداد 10,099,308 ہوچکی ہے۔