آنکھ آجانا، اصل میں ہے کیا؟

777

آنکھوں میں آشوب چشم کا انفیکشن جسے عرفِ عام میں آنکھ آجانا اور انگریزی میں pinkeye کہتے ہیں جو، عام طور پر متعدی ہوتا ہے جو بچوں اور بڑوں میں پھیل سکتا ہے۔

اس انفیکشن میں conjuctiva (آنکھوں کی سفیدی) اور پلکوں کے اندرونی حصے متاثر ہوتے ہیں۔ بظاہر یہ انفیکشن بڑا خراب نظر آتا ہے تاہم حقیقیت میں یہ معمولی انفیکشن ہوتا ہے اور اتنا سنجیدہ نہیں ہوتا۔

عام طور پر یہ انفیکشن خود ہی ختم ہوجاتا ہے لیکن بعض اوقات بالخصوص بچوں میں اس کےعلاج کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ انفیکشن کی متعدی قسم سردی اور دیگر بیکٹریا اور وائرس کی وجہ سے ہوسکتا ہے جس کے ساتھ کان میں انفیکشن ، ہڈیوں کے انفیکشن اور گلے کی سوزش بھی ہوسکتی ہے

نوزائیدہ بچوں میں آشوبِ چشم کے انفیکشن کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اور اگر اس کا علاج نہ کیا گیا تو صحت سے متعلق کئی سنگین پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ اگر حاملہ عورت کو ایس ٹی ڈی ہو تو ڈلیوری کے دوران بیکٹیریا یا وائرس بچے کی آنکھوں میں داخل ہوسکتے ہیں اور انفیکشن کرواسکتے ہیں۔

اس کی روک تھام کے لیے ڈاکٹرز پیدائش کے فورا بعد ہی تمام بچوں کو اینٹی بائیوٹک مرہم یا آنکھوں کے قطرے دیتے ہیں۔ کبھی کبھی یہ علاج ہلکے کیمیائی آشوب چشم کا سبب بنتا ہے جو عام طور پر خود ہی صاف ہوجاتا ہے۔