ناگورنوکاراباخ: شہید جوانوں کےقرضہ جات معاف

462

آزربائیجان نے ناگورنوکاراباخ کی آزادی کے لیے شروع کئے گئے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے 830فوجیوں کے بینک قرضہ جات معاف کرنے کا اعلان کردیا۔

آزربائیجان کے مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ناگورنوکاراباخ کے 286شہداء کے قریبی عزیزوں اور ایک ہزار 323زخمی فوجیوں، آرمینی حملوں میں وفات پانے والے 15شہریوں اور ان حملوں میں زخمی ہونے والے 9شہریوں کے بینک قرضہ جات معاف کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آذربائیجان فوج کی طرف سے 27ستمبر کو آپریشن شروع کیا گیا۔ آپریشن میں 5 شہروں، 4 قصبوں اور 286 دیہاتوں کی آرمینی قبضے سے رہائی کے بعد آرمینیا نے شکست قبول کرلی۔

شکست کے بعد آرمینیا نے باقی ماندہ مقبوضہ علاقوں آغدم، لاچین اور کیلبیجیر کو بھی خالی کرنے کے سمجھوتے پر دستخط کر دئیے تھے۔

واضح رہے کہ آرمینیا اور آزربائیجان کے مابین جاری جنگ میں 27ستمبر کو متنازعہ علاقے ناگورنوکاراباخ پر آرمينيا کے حملوں سے شروع ہوئی تھی۔ جس میں 2783 فوجی اہلکار ہلاک اور 100سے زیادہ لاپتہ ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ سن 1990 کی دہائی سے ناگورنوکاراباخ کا علاقہ دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کی بنیاد بنا ہوا ہے۔ یہ علاقہ عالمی سطح پر آذربائیجان کی ملکیت تسلیم کیا جاتا ہے تاہم یہ آرمینیائی نسل کے لوگوں کے کنٹرول میں تھا۔